اور پھر لڑائی شروع ہوگئی؛
میں ٹی وی دیکھ رہا تھا۔ بیگم میرے پاس آ کر بیٹھیں اور پیار سے پوچھنے لگیں کہ ٹی وی پہ کیا ہے؟
میں نے کہا؛
دھول مٹی۔
اور پھر لڑائی شروع ہوگئی
شادی کی سالگرہ پہ بیگم نے کہا کہ مجھے ایسی جگہ لے جائیں جہاں ہم مدتوں سے نہیں گئے۔
میں اسے اپنے والدین سے ملانے لے گیا۔
اور پھر لڑائی شروع ہوگئی۔
ایک رات بیگم نے فرمائش کی کہ مجھے مہنگی جگہ ڈنر کرائیں۔
میں پٹرول پمپ لے گیا۔
اور پھر لڑائی شروع ہوگئی۔
بیگم نیا سوٹ پہن کر آئینے میں دیکھ رہی تھیں۔ کہنے لگیں ماڈل پہ کتنا اچھا لگ رہا تھا۔ میں تو کتنی موٹی، بھدی اور بے ڈول لگ رہی ہوں۔ پلیز میری تعریف میں کچھ کہیں تاکہ میرا موڈ خوشگوار ہو۔
میں نے کہا؛
تمہاری نظر بڑی تیز اور پرفیکٹ ہے۔
اور پھر لڑائی شروع ہوگئی۔
سبزی والے نے خراب سبزی دی۔ بیگم کہنے لگیں کہ جب پتا ہے کہ یہ کھلا دھوکہ دیتا ہے پھر بھی بار بار اسی کے پاس جاتے ہیں۔
میں نے کہا؛
تمہارے میکے بھی تو جاتا ہوں۔
اور پھر لڑائی شروع ہوگئی۔
No comments:
Post a Comment