دوہڑے لطیفے پنجابی شاعری فن

Friday, 18 November 2022

نوسر باز کا قصّہ (عربی ادب سے ماخوذ)

ایک دفعہ ایک چالاک اور دھوکے باز شخص نے کہیں سے ایک گدھا چوری کیا اور اسے فروخت کرنے کے لیے قریبی بازار لے گیا۔ بازار جانے سے پہلے اس نے گدھے کے منہ میں اشرفیاں ٹھونس کر کپڑے سے اچھی طرح بند کر دیا

بازار کی پُر ہجوم جگہ پر کھڑے ہوکر اس نے گدھے کے منہ سے کپڑا ہٹا دیا، جیسے ہی کپڑا ہٹا گدھے کے منہ سے اشرفیاں نکل کر زمین پر گرنے لگیں۔ سکّوں کی جھنکار سن کر لوگ متوجہ ہوگئے، اور حیران ہوکر پوچھنے لگے کہ گدھے کے منہ سے سکّے وہ بھی سونے کے! یہ کیا ماجرا ہے؟

Sipahi ki tasweer

ایک آدمی بازار سے گزر رہا تھا تو اچانک اس کی نظر فوٹو شاپ میں ایک پاکستانی فوج کے بہادر سپاہی کی تصویر پے پڑی اسے وہ تصویر پسند آگئی ...

اور سوچا کہ کیوں نہ اس تصویر کو خرید لیا جائے...
اس نے دوکان میں جاکے اس تصویر کی قیمت پوچھی جو کہ 500 روپے تھی
اس نے جیب میں ہاتھ مارا تو صرف 400 روپے ہی نکلے،اس نے کہا کہ 100 روپے کم ہیں تو میں کل آکےخرید لوں گا
لیکن اگلے دن جب وہ آدمی تصویر لینے گیا تو تصویرفروخت ہو چکی تھی 😯😯
کچھ دن بعد جب اس آدمی کو کسی کام سے اپنے دوست کے گھر جانا ہوا تو اس کی نظر اس ہی بہادر فوجی کی تصویر پے پڑی.... 😳
تو اس آدمی نے اپنے دوست سے پوچھا.....!!! یہ کس کی تصویر ہے،
 تو دوست نے جواب دیا کہ یہ میرے دادا جی تھے... 😍
انہوں نے تین جنگوں میں حصہ لیا تھا....

دوست نے آدمی سے کہا..... تم کیوں پوچھ رہے ہو ان کے بارے میں کیا تم ان کو جانتے ہو .....🤔
تو آدمی نے کہا......
   جی میرے بھائی....
            " بس ایک 100 روپے کم پڑ گئے تھے ورنہ آج یہ میرے دادا جی ہوتے"🙊🙈😜

#🔥😇

Sardar and bhens ka lateefa

  • ایک ‏سردار کے ہمسائے کی بھینس کے سینگ بڑے بڑے تھے
  • سردار جب بھی اسکے پاس سے گزرتا، کھڑا ہو کے سوچنے لگتا:
"جے میریاں لتاں ایناں سنگاں وچ پھس گئیاں تے کی ہووے گا"

  • آخر سردار نے اک دن خود ہی اسکے سینگوں میں اپنی ٹانگیں پھنسا دیں
بھینس نے اسے گھما کے نیچے دے مارا تو سردار کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں
‏بھینس کا مالک سردار سے افسوس کرنے آیا اور کہنے لگا میری بھینس نے آپکو مارا اور ٹانگیں ٹوٹ گئیں مجھے بڑا افسوس ہوا ہے,
سردار بولا "چھڈو جی لتاں دی خیر اے ٹینشن تے مکی کہ لتاں پھسیاں تے کی ہووے گا

Saturday, 12 February 2022

شوہر نے بے سری آواز میں گانا شُرُوع کیا تو بیوی نے فوراً کہا . . . 

میرے ابّا مرحوم جب گانا گاتے تھے تو اڑتے پرندے بھی گر جاتے تھے . 

شوہر نے جل کر کہا : کیوں ، کیا تمہارے ابّا مرحوم منہ میں کارتوس ڈال کر گاتے تھے ؟ 

پولیس انسپیکٹر : 

ہمیں اطلاع ملی ہے كے آپ كے گھر پر دھماکہ خیز مواد موجود ہے 


آدمی : 

جی اطلاع تو ٹھیک ہے لیکن ابھی وہ میکے گئی ہوئی ہے 

اور پھر لڑائی شروع ہوگئی؛

میں ٹی وی دیکھ رہا تھا۔ بیگم میرے پاس آ کر بیٹھیں اور پیار سے پوچھنے لگیں کہ ٹی وی پہ کیا ہے؟

میں نے کہا؛

دھول مٹی۔

اور پھر لڑائی شروع ہوگئی


شادی کی سالگرہ پہ بیگم نے کہا کہ مجھے ایسی جگہ لے جائیں جہاں ہم مدتوں سے نہیں گئے۔

میں اسے اپنے والدین سے ملانے لے گیا۔

اور پھر لڑائی شروع ہوگئی۔


ایک رات بیگم نے فرمائش کی کہ مجھے مہنگی جگہ ڈنر کرائیں۔

میں پٹرول پمپ لے گیا۔

اور پھر لڑائی شروع ہوگئی۔


بیگم نیا سوٹ پہن کر آئینے میں دیکھ رہی تھیں۔ کہنے لگیں ماڈل پہ کتنا اچھا لگ رہا تھا۔ میں تو کتنی موٹی، بھدی اور بے ڈول لگ رہی ہوں۔ پلیز میری تعریف میں کچھ کہیں تاکہ میرا موڈ خوشگوار ہو۔

میں نے کہا؛

تمہاری نظر بڑی تیز اور پرفیکٹ ہے۔

اور پھر لڑائی شروع ہوگئی۔


سبزی والے نے خراب سبزی دی۔ بیگم کہنے لگیں کہ جب پتا ہے کہ یہ کھلا دھوکہ دیتا ہے پھر بھی بار بار اسی کے پاس جاتے ہیں۔

میں نے کہا؛

تمہارے میکے بھی تو جاتا ہوں۔

اور پھر لڑائی شروع ہوگئی۔ 

آئینہ کے سامنے کھڑی بیوی نے اپنے شوہر سے پوچھا

*"کیا میں بہت موٹی لگ رہی ہوں"*

جھگڑا نہ ہو جائے یہ سوچ کر شوہر مسکرا کر بولا

*"ارے نہیں بالکل بھی نہیں"*

بیوی خوش ہوگئی اور رومانٹک ہوکر بولی

*"ٹھیک ہے تو پھر مجھے اپنی بانہوں میں اٹھا کر فریج تک لے چلو مجھے آئسکریم کھانی ہے"*

حالات کنٹرول کے باہر جاتا دیکھ پریشان شوہر بولا

*" جان من تم یہی رکو میں فریج اٹھا کر لے آتا ہوں"* 

بیگم : سنوجی سرکس دیکھنے چلیں؟


شوہر : نو . . . . . . . . . آئی ایم بزی . .


بیگم : اس میں اک لڑکی نے بنا کپڑوں کے شیر پہ سواری کی ہے . . . . 


شوہر : بہت ضدی ہو گئی ہو . . . .

 ہر بات ضد کرکے منوالیتی ہو . . . .

چلو بہت دن ہوئے شیر نہیں دیکھا۔


اس کے آگے کی کہانی .۔۔۔

۔


میاں بیوی پِھر سرکس دیکھنے گئے .

 شوہر نے سب سے آگے والی سیٹ کی ٹکٹ بھی لے لی

شیر والا شو آیا اور چلا گیا پر بنا کپڑوں کی لڑکی نہیں آئی . . .

 سرکس شو ختم ہو گیا . . .


شوہر : تم نے تو کہا تھا کی اک لڑکی بنا کپڑوں کے آئیگی ؟


بیگم : بنا کپڑوں كے شیر کہا تھا ، لڑکی نہیں . . . . . . . .

۔

۔

۔

۔


اگر آپ لوگوں کو بھی یقین نہیں تو پوسٹ کو دوبارہ 

پڑھ لیں۔🤔😎😊🤗 

شادی کے بعد

 *شادی کے بعد ایک سادہ آدمی اور اور اردو دان کی ملاقات ہوئی۔ دونوں بغل گیر ہوئے اور ایک دوسرے کی شادی شدہ زندگی کا حال پوچھنے لگے۔*


*" سناؤ! کیسا گزر رہا ہے لائف؟" سادہ آدمی نے پوچھا۔*


*اردو دان کا جواب:*

*" الحمد للہ سب فٹ ہے۔ آپس میں بہت انڈر سٹینڈنگ ہے۔ صُبح ہم دونوں مل کر ناشتہ بناتے ہیں،، پھر باتوں باتوں میں برتن دھو لیتے ہیں، پھر پیار پیار سے مل بانٹ کر کپڑے دھو لیتے ہیں۔*

*کبھی وہ ڪسی خاص ڈِش کی فرمائش کر دیتی ھے اور کبھی میں اپنی مرضی سے کچھ پکا لیتا ہوں،،*

*ماشا اللّہ میری بیوی بہت صفائی پسند ہے۔ بس اِسی وجہ سے گھر کی صفائی ستھرائی میری ذمہ داری ہے،،*


*اردو دان نے پوچھا:*

*"تم سناؤ ، تمہاری زندگی کیسی گزر رہی ہے؟"*


*سادہ آدمی : " او یارا،،،،، ذلت تو ہمارا بھی اتنا ہی ہو رہا ہے جتنا تمہارا.. لیکن ہمارا اردو اتنا مزے کا نہیں ہے ۔

آپریشن مریض اور ڈاکٹر

آپریشن کے بعد مریض کے رشتہ دار ڈاکٹر سے ،،،


*ڈاکٹر صاب مریض کو کھانے کے لئے کیا دیں ؟*


نرم غذا دیں۔


او کیہڑی؟


دلیا ، کھچڑی ڈبل روٹی بسکٹ پھل جوس وغیرہ۔


پھل کہیڑے۔۔۔۔۔سارے؟ "فروٹر" کھلا دیئے؟


ہاں دے دیں۔


پر ایہہ تے کھنگ کر سکدا اے جی؟


اچھا۔ نا دیں۔


نئیں ڈاکٹر صاحب جے ضروری اے تاں کھلا دیندے آں جی۔ پر روٹی توں پہلے دیئے یا بعد چے؟


او بھائی ابھی کھانا نہیں دینا۔


تو مریض کیا کھاوے۔ خوراک دا تے دس دیو۔


نرم غذا کھلائیں۔ دلیا کھچڑی پھل ڈبل روٹی جوس وغیرہ۔


گوشت کیہڑا کھلائیں؟


ابھی گوشت نہیں دینا۔


چھوٹا یا بڑا کوئی بھی نئیں دینا ؟ مرغی وی نئیں؟


نہیں مرغی بھی نا دیں ؟


تے مچھلی ڈاکٹر صاب؟


نہیں۔


چوچا یا بٹیر دے دیئے؟


نہیں بابا ابھی کوئی پکانے والی چیز نہیں دینی۔


دودھ تے پلا سکدے آں؟


ہاں دے دیں۔


کیہڑا؟

کچا ۔۔۔۔۔۔یا کا ڑھ کےَ؟


کا ڑھ کے۔


ٹھنڈا یا گرم؟


نیم گرم، کوسا کر کے دے دیں


کنّاں کوسا ؟


ہلکا کوسا ۔


انّی دیر میں دوسرا رشتے دار بندہ۔ ۔ ۔


چھڈ ۔۔ تجھے تو سمجھہ ہی نئی آندی۔ مینوں پچھن دے۔ ۔ ۔

جی ڈاکٹر صاحب ۔۔۔۔ *مریض نوں خوراک کیہڑی دیئے--- 

نوسر باز کا قصّہ (عربی ادب سے ماخوذ)

ایک دفعہ ایک چالاک اور دھوکے باز شخص نے کہیں سے ایک گدھا چوری کیا اور اسے فروخت کرنے کے لیے قریبی بازار لے گیا۔ بازار جانے سے پہلے اس نے گدھ...