دوہڑے لطیفے پنجابی شاعری فن

Friday, 11 February 2022

20 روپے کا استعمال کیسے کیا جائے؟

2 انڈے لو انہیں 21 دن انکیوبیٹر میں رکھو ان میں سے بچے نکلیں گے انہیں 3 مہینے پالنا وہ 12 انڈے دیں گے ان میں سے 6 جوڑے چوزے نکلیں گے انہیں 3 مہینے پالنا وہ سب 12 ،12 انڈے دیں گے


تب تک تمہارے پاس جو پہلے جوڑے نے بہت سے انڈے دئیے ہوں گے انہیں بیچ کر کلہاڑا لینا جنگل میں جا کے لکڑیاں کاٹ کر بازار میں بیچنا، پھر لکڑیوں اور انڈوں سے جو پیسے ہوں گے


ان سے بھینس خریدنا 1 سال بعد وہ 1 بچہ دے گی تب تک ڈیڑھ سال گزر چکا ہو گا اور تمہاری مرغیوں کی تعداد، پہلے 3مہینے میں 2 مرغیوں سے 12 ہوگی ، دوسرے 3 مہینے میں 14 مرغیوں سے 168 ہو جائیں گی، 


تیسرے 3 مہینے میں 2016 ہو جاۓ گی، چوتھے 3 مہینے میں 24192 ہو جائے گی، پانچویں 3 مہینے میں 290192 ہو جائے گی ، اگر کوئی بیماری یا کوئی بھی وجہ سے 90،000 مرغیاں مر بھی جائیں


تو ان میں سے 1 لاکھ بیچ کر 3 بھینسیں لے لینا اور باقی 1 لاکھ مرغیوں کی افزائش نسل در نسل ہر تین مہینے بعد 12 گُنا بڑھتی جاۓ گی ۔پھر پانچ سال بعد تمہارے پاس اتنی رقم ہو گی کہ تم 10 نسوار کی فیکٹریاں خرید سکو ، 


پھر اگلے پانچ سال میں جو مرغیوں اور بھینسوں سے منافع ہوگا ان سے 2 کپڑے کے کارخانے بنا لینا اور جو نسوار کی فیکٹریوں سے منافع ہوگا اس سے 30 دکانیں خرید لینا ،


اگلے پانچ سال بعد جو نسوار کی فیکٹریوں سے منافع ہوگا اس سے 12 جرابوں کی فیکٹریاں کھول لینا اور جو مرغیوں سے منافع ہوگا اس سے کھاد کی 10 فیکٹریاں کھول لینا اور جو دکانوں سے منافع ہوگا اس سے 15 اینٹیں بنانے والے بھٹے کھول لینا ،


اور پھر 15 سال تک ان سب چیزوں کے منافع کی رقم بچا کر رکھنا اور اپنا ایک الگ ملک خرید لینا اور وہاں کا بادشاہ بن کر وزیر مجھے رکھ لینا کیوں کے مشورہ تو میں نے دیا ہے نہ بہت مہربانی ہوگی آپکی۔

No comments:

Post a Comment

نوسر باز کا قصّہ (عربی ادب سے ماخوذ)

ایک دفعہ ایک چالاک اور دھوکے باز شخص نے کہیں سے ایک گدھا چوری کیا اور اسے فروخت کرنے کے لیے قریبی بازار لے گیا۔ بازار جانے سے پہلے اس نے گدھ...