کہتے ہیں کہ ایک لومڑی ندی کے کنارے کھڑی تھی اُسے ندی کے دوسری طرف جانا تھا
ندی کے دوسرے طرف ایک اونٹ تھا
لومڑی نے اونٹ سے پوچھا کہ پانی کی گہرائی کتنی ہے ؟
اونٹ نے جواب دیا :
" گُھٹنوں تک "
لومڑی ندی میں کود پڑی مگر پانی اُس کے سر سے بھی اوپر تھا
وہ پانی میں غوطے کھانے لگی
ندی میں ایک چٹان پر پاؤں پڑا تو وہ مشکل سے اس پر چڑھ گئی
جیسے ہی اس نے کچھ سانس لیا وہ اونٹ پر چیخی :
" تم نے تو کہا تھا کہ پانی گُھٹنوں تک ہے "
اونٹ نے کہا :
" ہاں میرے گُھٹنوں تک "
جب آپ کسی سے اپنی زندگی کے معاملات کے بارے میں مشورہ کرتے ہیں تو ، وہ آپ کو اپنے تجربات کے مطابق جواب دیتا ہے
لہذا مشورہ کریں تو اپنی زندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے.
No comments:
Post a Comment