دوہڑے لطیفے پنجابی شاعری فن

Friday, 11 February 2022

سردار اور موسم سرما

فارسی سے ترجمہ 

_____________________________________________

 خزاں تھا ، لوگوں نے قبیلے کے نئے سردار سے پوچھا کہ آنے والا موسم سرما میں سردی ہوگی؟۔

   چونکہ نیا قائد جدید معاشرے کی نسل سے تھا ، اور اس نے علاقے کی پرانی روایتوں سے کچھ نہیں سیکھا تھا۔ 

    وہ آسمان کو دیکھ کر نہیں بتا سکتا تھا کہ موسم کیسے ہوں گے ۔

      چنانچہ احتیاط کے طور پر ، اس نے قبائلیوں کو بتایا کہ موسم سرما میں اچھی سردی ہوگی اور انہیں لکڑیاں جمع کرنا ہونگی۔ 

       کچھ دن بعد اُسے ایک خیال آیا۔ 

        اس نے کال سینٹر جاکر محکمہ موسمیات کو فون کیا 

        اور پوچھا: کیا اس موسم سرما میں سردی ہوگی؟  

        ماہر موسمیات نے جواب دیا: ایسا لگتا ہے کہ واقعی میں سردی ہو گی۔ 

         نیا سردار قبیلے میں واپس آیا اور اپنے آدمیوں سے کہا کہ وہ زیادہ لکڑیاں محفوظ کریں۔

           ایک ہفتہ بعد اس نے دوبارہ موسمیاتی مرکز سے پوچھا: کیا آپ کو لگتا ہے کہ ہمارے آگے ضرور سردی پڑے گی؟  

           ماہر نے جواب دیا: ہاں ، سردیوں میں بہت سردی ہوگی۔

             سردار قبیلہ میں واپس آیا

              اور قبائلیوں کو حکم دیا کہ وہ لکڑی کے ہر ٹکڑے کو جو انہوں نے دیکھا جمع کریں۔ 

              

 اگلے ہفتے اس نے محکمہ موسمیات سے ایک بار پھر پوچھا:

  "کیا آپ کو یقین ہے کہ اس موسم سرما میں بہت سردی ہوگی؟" 

   ماہر نے جواب دیا: "یقینی طور پر اور ایسا لگتا ہے کہ آنے والی سردی تاریخی سردی ہوگی "

     قبیلے کے سردار نے پوچھا: آپ اتنے یقین سے کیسے کہہ رہے ہیں؟ 

      ماہر موسمیات نے جواب دیا:

       "کیونکہ علاقائی لوگ پاگلوں کی طرح لکڑیاں اکٹھا کررہے ہیں۔" 

No comments:

Post a Comment

نوسر باز کا قصّہ (عربی ادب سے ماخوذ)

ایک دفعہ ایک چالاک اور دھوکے باز شخص نے کہیں سے ایک گدھا چوری کیا اور اسے فروخت کرنے کے لیے قریبی بازار لے گیا۔ بازار جانے سے پہلے اس نے گدھ...